میک اپ جہاں خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے وہیں کچھ خواتین نے اسے ایک آرٹ بنا لیا ہے ۔
ملائشیا سے تعلق رکھنے والی اس میک اپ آرٹسٹ نے خود کوکارٹون کرداروں میں ڈھال لیا ۔ سرسوتی (Saraswati )نامی ملائیشین میک اپ آرٹسٹ نے
Alice،Little Mermaid اورآئرن مین جیسے مشہورکرداروں کا خود پر میک اپ کیا اور آرٹ کے شاندار جوہر دکھائے ۔
سرسوتی نے کچھ کارٹون کرداروں کیلئے حجاب کا استعمال بھی کیا جبکہ 300سے زائدمختلف کارٹون کرداروں کاروپ دھار کر انسٹاگرام پر ہزاروں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔